"لنگر پر مفت روٹی نہیں بلکہ۔۔۔" رابی پیرزادہ وزیراعظم پر برس پڑیں

"لنگر پر مفت روٹی نہیں بلکہ۔۔۔" رابی پیرزادہ وزیراعظم پر برس پڑیں

  


لاہور (ویب ڈیسک) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے وزیراعظم عمران خان کو غربت ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ انہیں علم ہونا چاہئے کہ پاکستانی عوام بھکاری نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لنگرخانہ کھولنے کے بعد رابی پیرزادہ نے اپنے مشورے میں کہا کہ خان صاحب بہت اچھا کام ہے بھوکے کو روٹی کھلانا لیکن اگر لنگر پرمفت روٹیاں توڑنے کے بجائے آپ اسی لنگر پر نوکری کرواتے تو لوگ محنت کر کے کھانا سیکھتے۔انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھنے کی کوشش کریں عوام بھکاری نہیں، وہ کام کرنا چاہتے ہیں، یہاں بہت بے روزگاری ہے۔ سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کے مشورے کو بہت پسند کیا گیا۔

مزید : تفریح


loading...