مولانا فضل الرحمان عمران خان کی خواہش پرہی اسلام آبادآرہے ہیں،دھرنے کیلئے کنٹینر،بریانی،ٹینٹ فراہم کئے جائیں ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

مولانا فضل الرحمان عمران خان کی خواہش پرہی اسلام آبادآرہے ہیں،دھرنے کیلئے ...
مولانا فضل الرحمان عمران خان کی خواہش پرہی اسلام آبادآرہے ہیں،دھرنے کیلئے کنٹینر،بریانی،ٹینٹ فراہم کئے جائیں ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دھرنے کیلئے کنٹینر، بریانی اور ٹینٹ فراہمی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی،قراردادمسلم لیگ(ن)کی عظمیٰ بخاری نے جمع کرائی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کودھرنے کیلئے کنٹینر،ٹینٹ فراہمی کاوعدہ کیاتھا،فضل الرحمان عمران خان کی خواہش پرہی اسلام آبادآرہے ہیں،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت دھرناروکنے کیلئے طاقت کے استعمال سے گریزکرے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...