آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان حکومتی رکاوٹوں سے نمٹنے کیلئے اپنے کارکنوں کو کس طرح تیار کر رہے ہیں ؟ ویڈیو سامنے آ گئی

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان حکومتی رکاوٹوں سے نمٹنے کیلئے اپنے کارکنوں ...
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان حکومتی رکاوٹوں سے نمٹنے کیلئے اپنے کارکنوں کو کس طرح تیار کر رہے ہیں ؟ ویڈیو سامنے آ گئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مارچ کی تاریخ تبدیل کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ 27 نہیں بلکہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہو گا تاہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے علاوہ وہ اپنے کارکنوں کی حکومتی رکاوٹوں سے نمٹنے کیلئے ریہرسل بھی کروا رہے ہیں ۔سینئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جے یو آئی ایف کے کارکنان بڑی تعداد میں کشتیوں پر سوار ہیں اور دریائے سندھ میں دریا عبور کرنے کی مشقیں کر رہے ہیں جبکہ کشتیوں پر پارٹی کے پرچم بھی لہرائے گئے ہیں اور نعرے بازی بھی کی جارہی ہے ۔

سلیم صافی نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”جے یو آئی کے رضا کار آزادی مارچ کے دوران حکومت کی طرف سے سڑکیں بند کئے جانے کی صورت میں دریائے سندھ کے راستے کشتیوں کے ذریعے پنجاب داخل ہونے کے لئے ریہرسل کر رہے ہیں۔“

مزید : قومی


loading...