صوبے میں روٹی کی قیمت میں رد و بدل ہوگا یا نہیں؟ پنجاب کے وزیراطلاعات نے واضح اعلان کردیا

صوبے میں روٹی کی قیمت میں رد و بدل ہوگا یا نہیں؟ پنجاب کے وزیراطلاعات نے واضح ...
صوبے میں روٹی کی قیمت میں رد و بدل ہوگا یا نہیں؟ پنجاب کے وزیراطلاعات نے واضح اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم قبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں فی الحال100گرام روٹی کی قیمت 6روپے برقرار رہے گی،روٹی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ سروے اور سپیشل برانچ کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشیاءضروریہ کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت عوام سے ظلم اور اداروں کی ناکامی ہے،عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لئے متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو اعتماد میں لئے بغیر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے۔آئندہ اگر کسی نے ایسا کیا تو وہ اس کا خود ذمہ دار ہو گا۔دفاتر میں بیٹھ کر اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں ردوبدل کی روایت ختم کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اہلکاروں کو مارکیٹوں میں بھیجنے کی بجائے خود جائیں اور قیمتیں چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ گھی،چاول،مٹن،بیف اور چکن کی قیمتوں کے تعین کیلئے سٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ناپ تول میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی اورڈی جی انڈسٹریز اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔اجلاس میں آٹا،گھی،چینی اورروٹی سمیت 18اشیاءضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیاگیا۔اشیاءضروریہ کی قیمتوں کو مارکیٹوں میں مستحکم رکھنے اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے متعدد اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن تیز کرنے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تربیت دلانے کا بھی فیصلہ ہوا۔ابتدائی طور پر لاہور،گوجرنوالہ،ملتان،فیصل آباداور راولپنڈی میں اشیاءضروریہ کی قیمتیں طے کرکے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیااور پھر اس پرائس کنٹرول میکانزم کو پورے صوبے میں لاگو کر دیا جائے گا۔ان شہروں میں 20کلوگرام آٹے کا تھیلا808روپے،چینی فی کلو گرام72روپے،سرخ مرچ 325روپے، دودھ80روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو گا۔روزانہ کی بنیاد پر سبز منڈیوں میں سبزیوں،پھلوں اور کچن کی دیگر اشیاءکی مارکیٹ کمیٹیوں کی طے کردہ قیمتوں کو بازاروں میں یقینی بنایا جائے گا۔