دبئی میں ”ٹک ٹاک“ کے ستارے اور پرستار ایک ساتھ

دبئی میں ”ٹک ٹاک“ کے ستارے اور پرستار ایک ساتھ
دبئی میں ”ٹک ٹاک“ کے ستارے اور پرستار ایک ساتھ

  


دبئی (طاہر منیر طاہر) سماجی رابطے کی سائٹ ٹک ٹاک Tiktokمیں حصہ لینے والے ٹک ٹاکرز نے دوبئی میں منعقدہ ایک شو میں شرکت کی۔ دوبئی کے ایک حال میں پاکستانی ، انڈین اور مقامی ٹک ٹاکرز نے ٹک ٹاک شو میں حصہ لیا اور اپنے پرستاروں میں گل مل گئے۔ بہت کم عرصہ میں بہت جلد مقبول ہونے والی سائٹ ٹک ٹاک لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے بہت سے ٹک ٹاکرز اس سائٹ کے ذریعے ایک بھاری رقم ہر ماہ کما رہے ہیں۔ بہت سے ٹک ٹاکرزکو اپنی صلاحیتیں دکھانے پر باقاعدہ فلم نگری میں کام کرنے کا موقع بھی مل گیا ہے۔

اس شو میں ایک بات قابل ذکر ہے کہ ٹک ٹاکرز بغیر موڈ دکھائے اپنے پرستاروں میں گھل مل گئے اور سیلفیاں بنواتے رہے انڈین اور پاکستانی ٹک ٹاکرز ایک پلیٹ فارم پر اپنے فن دکھاتے نظر آئے۔ پروگرام کی پی آر سلمیٰ سیم نے تبایا کہ اس طرح کے شوز عوام الناس کی پرزور فرمائش پر ان کی تفریح طبقے کے لئے پیش کئے جاتے ہیں۔ جسطرح لوگوں نے اس شو میں بھرپور شرکت کی ہے اور س شو کو کامیاب کیا ہے اسے دیکھتے ہوئے ہم آئندہ بھی اس طرح کے دل چسپ شو پیش کرتے رہیں گے۔ اس موقع پرایونٹ کی ایم ڈی مسسز سکشا فائک بھی موجود تھیں۔ ٹک ٹاکرز کی تقریب مقامی شہری بوعبداللہ مہمان خصوصی تھے انہوں نے پروگرام میں شرکت کی اور ٹک ٹاکرز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دیگر رنگارنگ پروگرام بھی پیش کئے گئے جن میں زیادہ تر بچوں کی دل چسپی کے لیے تھے۔ میوزک اور ڈانس شو بھی ہوا جبکہ شرکار میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ ایونٹ کی پی آر مارکٹینگ سلمیٰ سیم نے کہا کہ اس شو سے ٹک ٹاک مزید مقبول ہوئی ہے جبکہ ٹک ٹاک کے سٹارز سے ان کے پرستاروں کوبراہ راست آنے سامنے ملاقات کا موقع ملا ہے۔ پرستاروں کی طرف سے بذیرائی پر ٹک ٹاکرز کی حوصلہ فزائی ہوئی ہے جس پر وہ بے حد خوش نظر آ رہے تھے۔

مزید : عرب دنیا


loading...