نفرت انگیز تقریر ، بانی ایم کیوایم ضمانت ختم ہونے پر لندن کے پولیس سٹیشن میں پیش

نفرت انگیز تقریر ، بانی ایم کیوایم ضمانت ختم ہونے پر لندن کے پولیس سٹیشن میں ...
نفرت انگیز تقریر ، بانی ایم کیوایم ضمانت ختم ہونے پر لندن کے پولیس سٹیشن میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نفرت انگیز تقریر کے الزام میں بانی ایم کیو ایم ضمانت ختم ہونے پر 4 ماہ میں تیسری بار برطانوی پولیس کے سامنے پیش ہو گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بانی ایم کیو ایم سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے ہیں، آج کی پیشی کے دوران اس بات کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی مزید ضمانت میں توسیع کی جائے گی یا ان پر فردِ جرم عائد ہو جائے گی؟بانی ایم کیو ایم پر اگست 2016ءمیں اشتعال و نفرت انگیز تقریر کے ذریعے کراچی میں لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے۔بانی ایم کیو ایم گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو بھی ضمانت ختم ہونے پر سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے تھے۔رواں برس 11 جون کو بانی ایم کیو ایم کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔