سعودی عرب میں ایک سال کے دوران ایک کروڑ 43 لاکھ ٹن کھجورحاصل لیکن کھجور کے درخت کتنے ہیں؟اعدادوشمار سامنے آگئے

سعودی عرب میں ایک سال کے دوران ایک کروڑ 43 لاکھ ٹن کھجورحاصل لیکن کھجور کے ...
سعودی عرب میں ایک سال کے دوران ایک کروڑ 43 لاکھ ٹن کھجورحاصل لیکن کھجور کے درخت کتنے ہیں؟اعدادوشمار سامنے آگئے

  


ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے زرعی ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مجموعی طورپرکھجور کے 3کروڑ 43 لاکھ درخت ہیں جن سے گذشتہ برس ایک کروڑ 43 لاکھ ٹن خالص اور میٹھی کھجور حاصل کی گئی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق خالص اور اعلیٰ معیار کے کھجوروں کے درخت 7 اعشاریہ 74 ملین درخت پہلے نمبر پرہیں۔دوسرے نمبر پر زرد رنگ کی کھجور کے درخت ہیں جن کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار ہے۔زرعی سروے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میںدرختوں کی تعداد 25 اعشاریہ 92 ملین ہے جن میں سے پھل دار درختوں کی تعداد 18 اعشاریہ 39 ہے۔ان میں زیتون کے پھل دار درخت سب سے زیادہ ہیں جن کی تعداد 12۔ 77 ملین ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...