سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں ایک نوجوان پلے کارڈ پر ایسی چیز لکھ کر لے آیا کہ سوشل میڈیا پر تصویر وائر ل ہو گئی

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں ایک نوجوان پلے کارڈ پر ایسی چیز لکھ کر لے ...
سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں ایک نوجوان پلے کارڈ پر ایسی چیز لکھ کر لے آیا کہ سوشل میڈیا پر تصویر وائر ل ہو گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کھیل کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن بھارت نے کرکٹ کو بھی سیاسی ’ جماعت‘ ہی بنا دیاہے اورمسلسل پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکاری ہے تاہم گزشتہ روز سری لنکا کی ٹیم اپنا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ہے اور اب کھلاڑی بھی ٹویٹر کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات اور محبت پر شکریہ ادا کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی سیریز میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا اور اس کا آخری میچ گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا ، اس موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے سٹیڈیم میں موجود تھی جہاں مہمان ٹیم کا نعرے لگا کر استقبال بھی کیا جارہا تھا ایسے میں ایک کرکٹ کا شائق ایسا بھی تھا جو کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا مداح معلوم ہوتا تھا ۔

اس شائق کرکٹ نے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ، اس پلے کارڈ پر نوجوان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے پاکستان آ کر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ کارڈ پر درج تھا کہ ” ہم آپ کو پاکستان میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں ۔“

مزید : کھیل


loading...