نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو خط میں کیا پیغام بھیجا ہے ؟ متن سامنے آ گیا

نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو خط میں کیا پیغام بھیجا ہے ؟ متن سامنے آ گیا
نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو خط میں کیا پیغام بھیجا ہے ؟ متن سامنے آ گیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کی حمایت کر دی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے جے یو آئی ایف کے سربراہ کو خط بھی لکھا ہے جس کا متن سامنے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو لکھے گئے خط میں کہاہے کہ پارٹی قیادت اور کارکن آپ کے ساتھ ہیں ، حکومت کے خاتمے تک ن لیگ آپ کے ساتھ ہے ، موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے ۔ یاد رہے کہ مولا نا فضل الرحمان نے مارچ کی تاریخ 27 سے تبدیل کرتے ہوئے 31 اکتوبر کر دی ہے جبکہ کنٹینر بھی تیار کر لیا گیاہے ۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی ہے جس میں جے یو آئی ایف کے کارکن وردی میں ملبوس ہیں اور زمینی راستے میں حکومتی رکاوٹوں کی ممکنات کے باعث دریائے سند ھ کو کشتیوں سے عبور کرنے کی ریہرسل کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...