"چندہ، دھندہ اور اس کا انجام مندہ ہو گا" آزادی مارچ پر مفتی عبدالقوی بھی میدان میں آگئے

"چندہ، دھندہ اور اس کا انجام مندہ ہو گا" آزادی مارچ پر مفتی عبدالقوی بھی میدان ...

  


لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مذہبی ونگ کے رہنما ملتان کے عالم دین مفتی عبدالقوی نے مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد دھرنے کی ٹائم لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پچیس تاریخ تک چندہ جمع کرینگے،چھبیس کو بیمار اور ستائیس تاریخ کو ملک سے باہر ہوں گے، زرد امامہ پہن کر مولانا فضل الرحمان تحفظ ناموس رسالت کے نام ہر بھیک مانگ رہے ہیں،چندہ، دھندہ اور اس کا انجام مندہ ہو گا۔

صحافیوں سے گفتگو میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہہم امت مسلمہ کی نمائندگی کر رہے رہیں وہ چندہ مانگ کر شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔مفتی قوی نے مولانا فضل الرحمان کو خبردارکرتے  ہوئے کہا کہ پانچ دن کی مہلت دے رہا ہوں، ناموس رسالت کا تحفظ ہم کر رہے ہیں یا آپ کر رہے ہیں؟ پانچ دن بعد ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تمام سیاسی پارٹیوں کے پاس جائے گی۔مفتی قوی نے کہا کہ غریب عوام سے ناموس رسالت کے نام پر چندہ مانگ کر اپنے زرد رمال کی طرح چہرہ بھی زرد کر رہے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ ستائیس اکتوبر کے دن مولانا فضل الرحمان بیرون ملک علاج کروانے چلے جائیں گےکیونکہ ناموس رسالت کے نام پر چندہ مانگنے سے بخار آتا ہے اور دل کا اٹیک بھی آتا ہے۔

مزید : قومی


loading...