نفرت انگیز تقاریر،متحدہ بانی کو لندن میں گرفتارکرلیا گیا،فرد جرم عائد

نفرت انگیز تقاریر،متحدہ بانی کو لندن میں گرفتارکرلیا گیا،فرد جرم عائد
نفرت انگیز تقاریر،متحدہ بانی کو لندن میں گرفتارکرلیا گیا،فرد جرم عائد

  


لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) نفرت انگیز تقاریر اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں متحدہ بانی کولندن میں گرفتار کرلیا گیاہے ، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق بانی متحدہ قومی موومنٹ کو نفر ت انگیز تقاریر کرنے اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کرکے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی ہے،عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا ۔ بانی ایم کیو ایم کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ متحدہ بانی تیسری بار سدک پولیس سٹیشن میں پیش ہوئے جہاں ان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ 2006ءکے تحت فرد جرم عائد کردی گئی ۔

واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم کو گیارہ جون کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کو ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔میٹروپولیٹن پولیس نے کہاہے کہ متحدہ بانی پر دہشتگردی کیلئے اکسانے پر ٹیررازم ایکٹ 2006ءکے سیکشن 1 (2) کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے، بانی کو عدالت میں پیش کرکے ان کا ریمانڈ لیاجائے گا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...