نیب نے نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

نیب نے نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا
نیب نے نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں فراڈ کی روک تھام کیلئے کارروائی کرنے فیصلہ کرلیا ، چیئر مین نیب کی ہدایت پر غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق نجی ہاوسنگ سیکٹرمیں مبینہ فراڈکی روک تھام کیلئے نیب لاہورنے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ نیب کی جانب سے ہاوسنگ سوسائٹیزکوتفصیلات دفاترمیں آویزاں کرنےکی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

نیب کے مطابق ہاوسنگ سوسائٹیزریگولیٹرزسے منظوری کی دستاویزدفاترمیں آویزاں کریں گی اور مکانات وپلاٹوں کی تعداد،سوسائٹی کاحدوداربعہ دفاترمیں آویزاں کیاجائےگا۔چیئرمین نیب نے غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیزکیخلاف اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔ہاوسنگ سیکٹرمیں 2سال میں 25 ارب کی بلواسطہ وصولی کی گئی۔ ہاوسنگ سیکٹرمیں2 سال میں 3 ارب سے زائدکی بلاواسطہ وصولی کی گئی۔

مزید : قومی


loading...