پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے آزادی مارچ میں شرکت کرے گی ، بلاول بھٹو23اکتوبرکوتھرپارکرمیں جلسے سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماﺅں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ابھی مولانا فضل الرحمان کی طرف سے آزادی مارچ کاشیڈو ل نہیں دیا گیا ، ہم آزادی مارچ میں شرکت کریں گے لیکن پہلے ہی کہہ دیاتھا کہ پیپلز پارٹی دھرنوں کے خلاف ہے۔
نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے آزادی مارچ میں شرکت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو 23اکتوبر کوتھر پارکر میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔ مولابخش چانڈیو کا کہناتھا کہ جہاں جہاں مولانا فضل الرحمان کہیں گے پیپلزپارٹی آزادی مارچ میں شرکت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے طور پر آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کیاہے ۔