برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم پر کڑی پابندیا ں عائد کردیں، پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ نہ کرنے کاحکم

برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم پر کڑی پابندیا ں عائد کردیں، پاکستان کی ...
برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم پر کڑی پابندیا ں عائد کردیں، پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ نہ کرنے کاحکم

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی عدالت نے بانی متحدہ پر کڑ ی پابندیاں عائد کردیں، پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبصر ہ نہ کرنے کا حکم ، سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی ، سفر اجازت سے مشروط کردیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق برطانوی عدالت نے بانی متحدہ پر کڑی پابندیاں عائد کردی ہیں اور بانی ایم کیو ایم کی نقل وحرکت پر مشروط پابندی عائد کردی ہے ۔ عدالت نے ان کو پاکستان کی سیاسی صورتحال پر کوئی تبصرہ نہ کرنے کاحکم دیاہے اور کہاہے کہ وہ پاکستان اور برطانیہ میں کسی اجتماع سے خطاب نہیں کرسکتے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ بانی ایم کیو ایم عدالت کے اجازت کے بغیر سفر نہیں کریں گے اور سوشل میڈیا بھی استعمال نہیں کریں گے ۔ اس موقع پر بانی ایم کیو ایم نے عدالت کوشرائط سمجھ جانے کی یقین دہانی کروادی ۔ بانی متحدہ کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا ۔

سدک پولیس سٹیشن میں بانی ایم کیو ایم نے تیسری بار بھی لندن پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دیے جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیااور ان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم بھی عائد کردی گئی۔بانی ایم اکیو ایم کو حراست میں لیے جانے کے بعد ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ پہنچایا گیا جہاں جج نے ان کی ضمانت تو منظور کر لی تاہم ان پر سوشل میڈیا سمیت کسی بھی میڈیا فورم کو استعمال نہ کرنے کا حکم دیا ۔بانی نے جج کے سامنے اپنے نام، تاریخ پیدائش اور ایڈریس کی تصدیق کی، جج نے بانی متحدہ سے پوچھا کہ کیا انہیں معلوم ہے کہ ان پر دہشت گردی کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے؟ جج نے الزامات کی تفصیل بانی متحدہ کو پڑھ کر سنائی جس پر بانی متحدہ جج کے سامنے خود پر عائد الزامات کو قبول کرنے سے انکاری ہوگئے ۔فرد جرم عائد ہونے کے بعد بانی ایم کیوایم کے خلاف ٹرائل تقریباً 2 ہفتے میں مکمل ہوگا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...