مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر

مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مولانا فضل الرحمان کا چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فون ، آزادی مارچ کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیئر مین پیپلز پارٹی کو ٹیلی فو ن کیا اور اس موقع پر سربراہ جے یو آئی کی جانب سے آزادی مارچ میں حمایت کرنے پر چیئر مین پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماﺅں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ابھی مولانا فضل الرحمان کی طرف سے آزادی مارچ کاشیڈو ل نہیں دیا گیا ، ہم آزادی مارچ میں شرکت کریں گے لیکن پہلے ہی کہہ دیاتھا کہ پیپلز پارٹی دھرنوں کے خلاف ہے۔نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے آزادی مارچ میں شرکت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو 23اکتوبر کوتھر پارکر میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔ مولابخش چانڈیو کا کہناتھا کہ جہاں جہاں مولانا فضل الرحمان کہیں گے پیپلزپارٹی آزادی مارچ میں شرکت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے طور پر آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کیاہے ۔

مزید : قومی


loading...