خواتین مردوں سے بے وفائی کیوں کرتی ہیں؟ وہ بات جو مردوں کو معلوم نہیں

خواتین مردوں سے بے وفائی کیوں کرتی ہیں؟ وہ بات جو مردوں کو معلوم نہیں
خواتین مردوں سے بے وفائی کیوں کرتی ہیں؟ وہ بات جو مردوں کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں خواتین کی بے وفائی کے متعلق ایک سروے کیا گیا ہے جس میں ایسے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں کہ ہر سننے والا دانتوں میں انگلی دبا لے۔ ڈیلی میل کی طرف سے کیے گئے اس سروے میں معلوم ہوا ہے کہ ”برطانیہ میں 40فیصد خواتین اپنے شوہر یا پارٹنر کے ساتھ بے وفائی کرتی ہیں اور ان میں سے 47فیصد کے شوہروں کو ان کے معاشقے کا کبھی علم نہیں ہوپاتا۔ “ اس سروے میں جتنی خواتین سے سوالات کیے گئے ان میں سے اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر یا پارٹنر کے ساتھ جنسی تعلق سے مطمئن نہیں ہوتیں یا جنسی زندگی میں یکسانیت سے تنگ آ چکی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ بے وفائی کی طرف راغب ہوتی ہیں۔
سٹیفنی برٹن نامی ایک خاتون نے بتایا کہ ”میں اپنے شوہر سے بہت محبت کرتی ہوں اور میرے تین بچے میری زندگی ہیں۔ میں اپنے گھر میں شوہر اور بچوں کے ساتھ بہت خوش رہتی ہوں اور ان سے الگ ہو کر زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ اس کے باوجود میرا کسی اور مرد کے ساتھ گزشتہ دو سال سے معاشقہ چل رہا ہے۔ اگرچہ میں اپنے شوہر کے ساتھ بھی ہفتے میں ایک بار یا اس سے زائد ازدواجی تعلق قائم کرتی ہوں لیکن میرے شوہر چونکہ وکیل ہے اور بہت زیادہ کام میں مصروف رہتا ہے چنانچہ میری زندگی میں ایک خلاءتھا جسے میں نے اس معاشقے کے ذریعے پُر کیا، حالانکہ میں کبھی اس سے الگ نہیں ہونا چاہوں گی۔ جس شخص کے ساتھ میرا معاشقہ ہے وہ بھی شادی شدہ ہے۔ اگر کبھی اس شخص نے کہا کہ وہ میرے لیے اپنی بیوی کو طلاق دے رہا ہے تو میں فوراً اس سے تعلق ختم کر دوں گی، کیونکہ میں اپنا گھر برباد نہیں کرنا چاہتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -