آپ کو کبھی بھی دوران پرواز چائے یا کافی نہیں منگوانی چاہیے، ائیرہوسٹس نے ایسی وجہ بتادی کہ آپ یہ غلطی کبھی بھی نہ کریں گے

آپ کو کبھی بھی دوران پرواز چائے یا کافی نہیں منگوانی چاہیے، ائیرہوسٹس نے ...
آپ کو کبھی بھی دوران پرواز چائے یا کافی نہیں منگوانی چاہیے، ائیرہوسٹس نے ایسی وجہ بتادی کہ آپ یہ غلطی کبھی بھی نہ کریں گے

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جہاز میں سفر کرتے ہوئے جراثیموں اور خطرناک بیکٹیریا سے بچنا مشکل ہوتا ہے کہ ایک ہی چیز آپ سے پہلے سینکڑوں مسافر استعمال کر چکے ہوتے ہیں۔ اب ایک ایئرہوسٹس نے بھی اس حوالے سے کچھ اندر کی باتیں بتا دی ہیں اور مسافروں کو دوران سفر بیماری سے بچنے کے لیے کچھ مفید مشورے بھی دیئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق جمیلہ ہارڈوک نامی اس ایئرہوسٹس نے بتایا کہ مسافروں کو دوران سفر چائے یا کافی کی فرمائش کبھی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ کیبن کے پائپ شاذ و نادر ہی صاف کیے جاتے ہیں۔

جمیلہ ہارڈ وک کا کہنا تھا کہ ”مسافروں کو تکیہ اور کمبل بھی اپنا ساتھ لے کر آنا چاہیے۔ جہاز میں مسافروں کو جو کمبل اور تکیے دیئے جاتے ہیں وہ بظاہر تو صاف ہوتے ہیں لیکن آپ سے پہلے انہیں کئی مسافر استعمال کر چکے ہوتے ہیں، چنانچہ ان پر جراثیم اور بیماریوں کا سبب بننے والے بیکٹیریا کا ہونا لازمی بات ہے۔تکیے کا کور ایئرلائنز دھلوا لیتی ہیں لیکن اندر کا تکیہ پھر بھی گندہ ہی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کو اپنی ٹرے بھی خود صاف کرنی چاہیے کیونکہ جب صفائی والا عملہ آتا ہے تو ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ ایک ایک ٹرے صاف کرے۔ مسافر ٹرے صاف کرنے کے لیے وائپر بھی اپنا ساتھ لے کر آئیں تو زیادہ مناسب بات ہو گی اور اسے گیلا کرکے اپنی ٹرے صاف کریں۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...