اس شہر کے لوگوں نے شہر کے ناظم کو گاڑی کے ساتھ باندھ کر سڑک پر گھسیٹنا شروع کردیا، وجہ جان کر ہمارے حکمرانوں کا سانس رک جائے

اس شہر کے لوگوں نے شہر کے ناظم کو گاڑی کے ساتھ باندھ کر سڑک پر گھسیٹنا شروع ...
اس شہر کے لوگوں نے شہر کے ناظم کو گاڑی کے ساتھ باندھ کر سڑک پر گھسیٹنا شروع کردیا، وجہ جان کر ہمارے حکمرانوں کا سانس رک جائے

  


میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں بھی سیاست دان انتخابی مہم میں عوام کو سبزباغ دکھاتے ہیں اور اقتدار میں آکر وعدے پورے کرنا تو درکنار، عوام کو شکل تک نہیں دکھاتے۔ میکسیکو کے شہر لاس مارگریٹاز کے ایک سیاستدان نے بھی شہریوں سے وعدہ کیا کہ وہ میئر کا الیکشن جیت کر شہر کی سڑکوں کی تعمیر نو کرے گا لیکن میئر بن کر وہ اپنا وعدہ بھول گیا، تاہم شہریوں نے گزشتہ روز اس کی درگت بناڈالی۔ میل آن لائن کے مطابق ایک مشتعل ہجوم میئر کے دفتر میں گھسا اور اس کے ہاتھ ایک رسی کے ساتھ باندھ کر اسے باہر لے کر آیا اور باہر کھڑی ایک گاڑی کے پیچھے باندھ کر شہر کی سڑکوں پر گھسیٹتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے میئر مشتعل ہجوم کے چنگل سے چھڑانے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں میں خوب لڑائی ہوئی اور فریقین نے ایک دوسرے پر ڈنڈے برسائے۔ کچھ شہری اہلکاروں کے ساتھ لڑائی میں جت گئے اور باقی نے جارج لوئس ایسکینڈن نامی میئر کو گاڑی کے پیچھے باندھ دیا اور ڈرائیور گاڑی بھگا لے گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کے ساتھ اس جھڑپ میں 20لوگ زخمی ہوئے۔ بعد ازاں پولیس نے 30افراد کو گرفتار کرلیا۔گاڑی کے ساتھ باندھ کر گھسیٹے جانے پر میئر جارج لوئس کو بھی کافی چوٹیں آئیں تاہم وہ محفوظ رہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...