شہباز شریف نے دوستوں سے مریم نواز کے بارے میں کیا کہا؟تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

شہباز شریف نے دوستوں سے مریم نواز کے بارے میں کیا کہا؟تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے ...
شہباز شریف نے دوستوں سے مریم نواز کے بارے میں کیا کہا؟تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ شہباز شریف مریم نواز سے بڑے دکھی ہیں اور کئی دوستوں سے کہہ چکے ہیں کہ اب مریم نواز کی غلامی نہیں ہوتی
جیونیوز کے پروگرام”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے ارشاد بھٹو نے کہا کہ مجھے لگتاہے کہ متحدہ بانی نہیں بچیں گے کیونکہ ان کی جانب سے غریبوں ، یتیموں اور بیواﺅں کے ساتھ کیا نہیں کیا گیا ؟ انہوں نے کہا کہ عمران فاروق کی بیوہ کو بھی بانی ایم کیو ایم کے خلاف درخواست دینی چاہئے اور ان کوسزا ملنی چاہئے ۔
ارشادبھٹی کا کہنا تھا کہ عقلمندوں کواشارہ کافی ہے ، شہباز شریف کی کمر میں درد ہے اورپرانی ہے لیکن اتنی بھی نہیں ہے جتنی ظاہرکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ کمر درد ہے جو وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے اورچیئر مین پی اے سی ہوتے ہوئے نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مریم نواز سے بڑے دکھی ہیں اور کئی دوستوں سے کہہ چکے ہیں کہ اب مریم نواز کی غلامی نہیں ہوتی ، وہ پارٹی کے اندر خود کو اجنبی اجنبی محسوس کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس سے بہتر ہے میں سیاست چھوڑ دوں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھر میں انقلابی اور مفاہمتی فلمیں چل رہی ہیں لیکن جب اچھا وقت آئے گا تو یہ سب ایک ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ابھی تک نہیں چاہتے کہ دھرنے میں شرکت کریں۔