نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کوخط لکھنے سے پہلےکیا اقدام کیا تھا ؟ حامد میر نے بتادیا

نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کوخط لکھنے سے پہلےکیا اقدام کیا تھا ؟ حامد ...
نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کوخط لکھنے سے پہلےکیا اقدام کیا تھا ؟ حامد میر نے بتادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحامد میر نے کہاہے کہ نواز شریف نے جو خط لکھا اس کا مجھے کافی دنوں سے پتہ ہے ، پہلے نواز شریف نے زبانی پیغام بھیجا اور پھر تحریری خط مولانا فضل الرحمان کوبھیجا گیا جوان کومل چکاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ نواز شریف نے جو خط لکھا اس کا مجھے کافی دنوں سے پتہ ہے ، پہلے نواز شریف نے زبانی پیغام بھیجا اور پھر تحریرخط مولانا فضل الرحمان کوبھیجا گیا جوان کومل چکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب شہباز شریف کو خط کے بارے میں پتہ چل گیا تو پھر اس پر مزید بحث کی گنجائش نہ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ لیگی کارکنوں کوہدایت بھی پہنچ چکی ہے کہ ہرصورت مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کرنی ہے ۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے بھی اپنے ایک قریبی ساتھی کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو حمایت کا یقین دلادیا ہے جس پر بلاول جینا ہوگا ، مرنا ہوگا ، دھرنا ہوگا ، دھرنا ہوگا کہہ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے نور الحق قادری کو مولانا فضل الرحمان سے رابط کرنے کا کہہ کے اچھا کام کیاہے کیونکہ نورالحق قادری کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اچھی سلام دعاہے لیکن اگر ان کے ساتھ پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی شامل ہونگے تو زیادہ اچھا ہوگا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...