”مانتا ہوں میں نے کیچ چھوڑا لیکن ۔۔۔“سری لنکا سے وائٹ واش ہونے کے بعد سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ شائقین کرکٹ بھی غصے میں آجائیں

”مانتا ہوں میں نے کیچ چھوڑا لیکن ۔۔۔“سری لنکا سے وائٹ واش ہونے کے بعد سرفراز ...
”مانتا ہوں میں نے کیچ چھوڑا لیکن ۔۔۔“سری لنکا سے وائٹ واش ہونے کے بعد سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ شائقین کرکٹ بھی غصے میں آجائیں

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ مانتا ہوں کیچ چھوڑا لیکن اس کا ٹیم کو نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں صورتحال کے مطابق بیٹنگ کیلئے آیا تھا، اگر میدان میں کھلاڑی پرفارم نہیں کررہے تو مینجمنٹ کا قصور نہیں ہوتا، اچھا برا وقت سب پر آتا ہے، ہم اچھا نہیں کھیل رہے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بطور کپتان اور ٹیم اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، کھلاڑی وہی ہیں ممکن ہے آئندہ بھی کھلاڑی وہی ہوں،بس کلک نہیں کررہے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ فیلڈنگ سب کے سامنے ہے، 4 آوٹ کے بعد اتنے رنز نہیں ہونے چاہیے تھے۔

مزید : کھیل


loading...