کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کیلئے تشویشناک خبر آگئی

کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کیلئے تشویشناک خبر آگئی
کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کیلئے تشویشناک خبر آگئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کو چودھری شوگر مل کیس میں کل احتساب عدالت میں پیش کی جائے گا ، نیب سابق وزیر اعظم کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرے گا ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق چودھر ی شوگر مل کیس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کوکل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ اس موقع پر نیب کی جانب سے نواز شریف کے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ۔

نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں نواز شریف سے تفتیش کے لئے درخواست دے رکھی ہے ۔ احتساب عدالت کے جج امیر محمدسابق وزیر اعظم کے خلاف نیب کی درخواست کی سماعت کریں گے ۔

واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی قید کی سزا کا ٹ رہے ہیں ۔

مزید : قومی


loading...