ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے ووٹوں پر کس چیز سے ٹھپے لگائے گئے ،نبیل گبول نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے ووٹوں پر کس چیز سے ٹھپے لگائے گئے ،نبیل گبول نے حیرت ...
ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے ووٹوں پر کس چیز سے ٹھپے لگائے گئے ،نبیل گبول نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو 65ہزار جعلی ووٹ ڈالے گئے اور ان کے ووٹوں پر پاﺅں کے انگوٹھے لگائے گئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے بارے میں پتہ چلا کہ ان کو 65ہزار جعلی ووٹ ڈالے گئے جن پر پاﺅں کے انگوٹھے مارے گئے ہیں، ان کو الیکشن ٹربیونل نے نا اہل کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکہ اور چائنہ میں جاکر کہتے ہیں کہ ہم کرپٹ ملک ہیں اور اگر میرے بس میں ہوتاتو میں پانچ سو لوگوں کوپھانسی پر لٹکا دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلے بھی کم نہیں کررہے ، لوگوں کولٹکا رہے ہیں، نیب کوچاہئے کہ تحریک انصاف کے تین چار لوگوں بھی گرفتار کرکے دکھائے جب وزیراعلیٰ سندھ کو گرفتار کرنے کی بات کی جارہی ہے ۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر عوام بھوکی کیوں مر رہی ہے ، عمران خان نے ساری قوم کو لنگر پر کیوں لگادیاہے؟حکومت آٹے پر سبسڈی دے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کرے تو پھر ہم حکومت کومانیں گے ۔

مزید : قومی


loading...