وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بیروزگار نوجوانوں کوبڑی خوشخبری سنادی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بیروزگار نوجوانوں کوبڑی خوشخبری سنادی
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بیروزگار نوجوانوں کوبڑی خوشخبری سنادی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کہاہے کہ اس وقت ڈالر کی قیمت گر رہی ہے ، اگلے ہفتے وزیر اعظم نوجوانوں کوروزگار دینے کا آغاز کررہے ہیں ، نوجوانوں کو سو ارب  کے قرضے دیئے جائیں گے جن سے لاکھوں نوجوانوں برسرروز گار ہوجائیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ پہلی بار مولانا فضل الرحمن خود بیروز گارہوئے ہیں ، اپوزیشن پہلے طے کرے کے دھرنا مذہب پر ہے یا سیاست پر ہے، اس وقت تمام اقتصادی عشاریئے بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

عثمان ڈار کاکہناتھاکہ ہم تاجروں سے کوئی جگا ٹیکس نہیں مانگ رہے ہیں ، ان کو دستاویزات کی طرف لارہے ہیں ، مہنگائی کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ گردشی قرضہ ہے جو ن لیگ کے دور میں ریکارڈ حد تک اوپر پہنچ چکا تھا، اب نیچے آیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈالر کی قیمت گر رہی ہے ، اگلے ہفتے وزیر اعظم نوجوانوں کوروزگار دینے کا آغاز کررہے ہیں ، نوجوانوں کو سو ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے جن سے لاکھوں نوجوانوں کوروزگار ملے گا ۔

مزید : قومی


loading...