دھرنا کل بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے، لیگی رہنماملک احمد خان بول پڑے

دھرنا کل بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے، لیگی رہنماملک احمد خان بول پڑے
دھرنا کل بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے، لیگی رہنماملک احمد خان بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ عمران خان کا دھرنا غیر آئینی تھا ،دھرنا کل بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے ، یہ حکومت ناجائزبنیادو ں پر کھڑی ہے۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان کا دھرنا غیر آئینی تھا ،دھرنا کل بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ناجائزبنیادو ں پر کھڑی ہے ، میں متوسط طبقے کا آدمی ہوں اور مہنگائی محسوس کررہا ہوں ، میرا بل 20ہزار سے 35ہزار تک چلا گیاہے جبکہ اشیائے خورونوش جوپہلے میں دس ہزار کی لیتا تھا ،اب 20ہزار کی لے رہاہوں تو غریب آدمی کاکیاحال ہوگا ؟
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہ ہوئی تو ان کا کوئی اقتصادی پیمانہ پورا نہیں ہوسکے گا ۔حکومت کے پاس صرف ایک رستہ ہے کہ اگر کچھ کرناہے تو معیشت پر سیاست کرنا بند کردیں اور اس سحر سے نکلیں کہ ہم کوئی جادو گر ہیں۔

مزید :

قومی -