”ن لیگ کے دوبیانیوں میں خلیج گہری ہوتی جاری ہے“، مشیر اطلاعات نے آزادی مارچ کو اپوزیشن میں فساد کا باعث قراردیدیا

”ن لیگ کے دوبیانیوں میں خلیج گہری ہوتی جاری ہے“، مشیر اطلاعات نے آزادی مارچ ...
”ن لیگ کے دوبیانیوں میں خلیج گہری ہوتی جاری ہے“، مشیر اطلاعات نے آزادی مارچ کو اپوزیشن میں فساد کا باعث قراردیدیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ آزادی مارچ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان فساد بن گیاہے، ن لیگ کے دو بیانیوں کے درمیاں خلیج گہری کھائی میں بدل رہی ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ آزادی مارچ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان فساد بن گیاہے ، قمر زمان کائرہ اور مولابخش چانڈیوکے بیانات مختلف ہیں۔ شہباز شریف فیصلے کیلئے کمیٹی کا اعلان کرتے ہیں تو داماد بازی لے جاتاہے ۔

فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ ن لیگ کے دو بیانیوں کے درمیاں خلیج گہری کھائی میں بدل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کوکشمیری بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ مناتے ہیں، فضل الرحمان اس دن کو انتشار پر مبنی مارچ سے سبوتاژ نہ کریں۔

مزید : قومی


loading...