ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شہبازشریف سمیت 8لیگی رہنما کیا کہہ رہے تھے ؟ سلمان غنی نے بتادیا

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شہبازشریف سمیت 8لیگی رہنما کیا کہہ رہے ...
ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شہبازشریف سمیت 8لیگی رہنما کیا کہہ رہے تھے ؟ سلمان غنی نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 13لوگ کہہ رہے تھے کہ ہم کو نوازشریف کے فیصلے پر عمل کرنا چاہئے جبکہ شہباز شریف سمیت 8افراد یہ کہہ رہے تھے اس عمل کاحصہ بننے سے گریز کیا جائے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 13لوگ کہہ رہے تھے کہ ہم کو نوازشریف کے فیصلے پر عمل کرنا چاہئے جبکہ شہباز شریف سمیت 8افراد یہ کہہ رہے تھے کہ ہمیں کسی ایسے عمل کاحصہ نہیں بننا چاہئے جس سے ملک میں جاری جمہوری عمل کونقصان پہنچے ۔
سلمان غنی کا کہناتھاکہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے اہم بات یہ ہے حکومت کو اس قدر فکر نہیں ہے جتنی اپوزیشن کی دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں کو ہے کہ کہیں اسلام آبادمیں کسی انتشار کے نتیجے میں ملک میں جاری جمہوری نظام کوخطرہ لاحق نہ ہوجائے ۔