”کیپٹن صفدر کا بیان نواز شریف کا بیان ہے“، شہباز شریف کی کیپٹن صفدر کے بیان پر اظہارناراضی کے بعد لیگی رہنما نے واضح کردیا

”کیپٹن صفدر کا بیان نواز شریف کا بیان ہے“، شہباز شریف کی کیپٹن صفدر کے بیان ...
”کیپٹن صفدر کا بیان نواز شریف کا بیان ہے“، شہباز شریف کی کیپٹن صفدر کے بیان پر اظہارناراضی کے بعد لیگی رہنما نے واضح کردیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنمامحمد زبیر نے کہاہے کہ میر ی رائے میں فیصلہ ہوچکا ہے کہ ن لیگ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں شامل ہوگی، کیپٹن صفدر کابیان نواز شریف کا بیان سمجھاجاسکتاہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیرنے کہا کہ کیپٹن صفدر کابیان نواز شریف کا بیان سمجھاجاسکتاہے ،کیپٹن صفدر کا نوازشریف کے ساتھ رابطہ رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں جارہی ہے ، میر ی رائے میں فیصلہ ہوچکا ہے کہ ن لیگ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میںشامل ہوگی، ملک بھر سے نکلنے والے آزادی مارچ کے ساتھ ن لیگ کے کارکنان ہونگے ، نواز شریف کوپارلیمانی اجلاس کی تفصیلات پہنچا دی گئی ہیں۔

محمد زبیر کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کسی ادارے کیخلاف ہیں، شہبازشریف نے نوازشریف کو نہ الجھنے کے مشورے دیئے تھے اور کہا تھا کہ خدمت پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے چار بار فور سٹار کا تقرر کیا ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ شہبازشریف نے کیپٹن صفدر کے بیان پراظہار ناراضی کیاتھا۔

مزید : قومی


loading...