”نئے کھلاڑیوں میں جان ہی نہیں“ عمر اکمل اور احمد شہزاد کے بعد مصباح الحق کو دوپرانے کھلاڑیوں کی یاد ستانے لگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کو سابق کپتانوں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی یاد ستانے لگی ، دونوں سینئر کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔مصباح الحق نے کہا کہ نوجوان بیٹسمین لیگ سپنر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں،شعیب ملک اور محمد حفیظ کم از کم سپنرز کو تو اچھا کھیلتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں میں جان ہی نہیں، نیا ٹیلنٹ کہاں سے لائیں، جو پرفارم کرے گا اسے چانس دیں گے، سینئر کھلاڑیوں کو الگ کرنے کی باتیں اتنی جلدی نہیں کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کمزور ٹیم کے خلاف تینوں میچز میں یک طرفہ ہار دھچکا ہے، سوچ رہا ہوں ٹیم کو کیا ہوگیا ہے۔