مریم اورنگزیب نےوزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا،سوالات کی بوچھاڑ کر دی

مریم اورنگزیب نےوزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا،سوالات کی بوچھاڑ کر دی
مریم اورنگزیب نےوزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا،سوالات کی بوچھاڑ کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نےوزیراعظم پرسخت تنقیدکرتےہوئےکہاہےکہ عمران صاحب آپ کاقیمےکےنان کھانےاورستو پی کرسوجانے کا وقت ہوا جاتا ہے،عمران صاحب نواز شریف کے بیانیے اور تقریر کی عوامی مقبولیت کا اگرخوف نہیں ہے تو ان پر پابندی کیوں لگائی ؟۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نےوزیراعظم عمران خان کےبیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  عمران صاحب آپ کا قیمے کے نان کھانے اور ستو پی کر سوجانے کا وقت ہوا جاتا ہے ،عمران صاحب تمام جیلوں کے دروازے کھول لیں کیونکہ بائیس کروڑ عوام جیل بھرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اب عوام کا گھبرانے کا وقت ختم اور آپ کے گھر جانے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے،عمران صاحب نے آج تصدیق کردی کہ ان کے دھرنے کا امپائر ظہیرالاسلام تھا ۔

مریم اورنگزیب کاسوال کرتے ہوئے کہناتھا کہعمران صاحب آپ نے تو نواز شریف کی تقریر دکھانے کا حکم دیا تھا تو پھر پاپندی کس نے لگائی؟عمران صاحب نواز شریف کے بیانیے اور تقریر کی عوامی مقبولیت کا اگرخوف نہیں ہے تو ان پر پابندی کیوں لگائی ؟۔

مزید :

قومی -