نوازشریف کا کبھی امام خمینی سے موازانہ نہیں کیا:لیگی رہنما محمد زبیرکی وضاحت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف اور مریم نوازکے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کا کبھی امام خمینی سے موازانہ نہیں کیا،صرف یہ کہا تھا کہ آیت اللہ خمینی نے بھی باہر رہ کر جدوجہد کی تھی۔
نجی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا امام خمینی سے موازنہ نہیں کیا، صرف یہ کہا کہ آیت اللہ خمینی نے بھی باہر رہ کر جدوجہد کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازباہر نکلنے اور جیل جانے کے لیے تیار ہیں،وہ کہہ چکی ہیں کہ حکومت کے پا س میرا پاسپورٹ پڑا ہوا ہے، وہ جلاد یں مگر ہم ان سے ڈرنے والے نہیں۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا، دوسال میں پانچ مرتبہ ایف بی آر کا چیئرمین تبدیل کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، یہ ہمارے خلاف غداری کے مقدمے قائم کررہے ہیں جس سے آدھا کام آسان ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ لیگی رہنما نوازشریف کا امام خمینی کے ساتھ موازانہ کررہے ہیں، جس پر محمد زبیر کی نوازشریف کا امام خمینی سے موازانہ کے بیان پروضاحت سامنے آئی ہے ۔