مصطفی نواز کھوکھرنے ایسی بات کہہ دی کہ حکومتی پریشانی کی حد نہ رہے گی

مصطفی نواز کھوکھرنے ایسی بات کہہ دی کہ حکومتی پریشانی کی حد نہ رہے گی
مصطفی نواز کھوکھرنے ایسی بات کہہ دی کہ حکومتی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین  پاکستان پیپلزپارٹی بلاول  بھٹو  کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر  نے کہاہے کہ  ہم حکومت سے استعفے لینے آرہے ہیں،استعفے دینے کا وقت آیا تو استعفے دے بھی دیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم حکومت سے استعفے لینے آرہے ہیں،استعفے دینے کا وقت آیا تو استعفے دے بھی دیں گے، ہماری تحریک کا مقصد سینیٹ الیکشن ثبوتاژ کرنا نہیں بلکہ اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت پاکستانی عوام کی نمائندہ نہیں بلکہ ان پر تھوپی گئی ہے، جب سے یہ حکومت آئی مہنگائی میں اضافہ ہوا، عوام کے بنیادی حقوق سلب کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ایکشن پلان  جلسے اور احتجاجی ریلیاں ہوں گی اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ بھی کیا جائیگا۔