فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی پریشانیوں میں اضافہ کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، آگے دیکھئے گا ہمارا پتے کیا ہونگے؟ن لیگ کے بہت سے لوگ تصویر یں کھینچوا رہے ہیں اور بہت سے تصویر میں نہیں رہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، آگے دیکھئے گا ہمارا پتے کیا ہونگے؟ن لیگ کے بہت سے لوگ تصویر یں کھینچوا رہے ہیں اور بہت سے تصویر میں نہیں رہے،جب ہماری حکمت عملی سامنے آئے گی تو (ن)لیگ کو پتہ لگے گا کہ یہ کام بڑا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں چاہے وہ جلسے یاجلوس کریں اپوزیشن کا حق ہے،جس طرح مرضی اپنی تحریک چلائیں،ن لیگ کو توڑنا ہماری حکمت عملی نہیں،اگر یہ ہماری حکمت عملی ہوتی تو آج ن لیگ میں کوئی بندہ نہیں بچتا ،جو تحریک انصاف کی سٹرٹیجی ہے، عثمان بزدار اس پر ہی عمل کریں گے۔