حکومت کی مریم نواز سے جان نکلتی ہے، اگر نوازشریف واپس آجائیں تو اِن کی حالت ہی خراب ہوجائے:محمد زبیر عمر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اورنائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیرعمر نے کہاہے کہ افسوس ہے ہمارے وزیراعظم کو تاریخ کا پتہ ہی نہیں،ہمیشہ موازنہ کرتے ہوئے سیاق وسباق سے ہٹ کر بات کرتے ہیں، یہ پہلی دفعہ ہے کہ ایک لیڈر باہر سےبیٹھ کرجدوجہد کو لیڈکررہاہے،حکومت کی مریم نواز سے جان نکلتی ہے،اگر نوازشریف واپس آجائیں تو اِن کی حالت ہی خراب ہو جائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےسابق گورنر سندھ محمد زبیرعمر نے کہا کہ افسوس ہے ہمارے وزیراعظم کو تاریخ کا پتہ ہی نہیں، ہمیشہ موازنہ کرتے ہوئے سیاق وسباق سے ہٹ کر بات کرتے ہیں، یہ پہلی دفعہ ہے کہ ایک لیڈر باہر سے بیٹھ کر جدوجہد کو لیڈ کر رہا ہے، حکومت کی مریم نواز سے جان نکلتی ہے، اگر نوازشریف واپس آجائیں تو ان کی حالت ہی خراب ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت صرف ڈرامے بازی کر رہی ہے، یہ چاہتے ہی نہیں کہ نوازشریف واپس آئیں، نوازشریف نے جب ان کی سیاسی طور پر جان نکالنی ہوگی تو وہ واپس آجائیں گے۔محمد زبیر عمر نے کہا کہ آج عمران خان نے تسلیم کیا کہ جنرل ظہیر الاسلام نے نوازشریف سے استعفیٰ مانگا تھا،یہ بھی واضح ہوگیا کہ امپائر کی انگلی کس کی تھی؟ اپوزیشن پر غداری کے مقدمات عمران خان نے خود بنوائے ہیں۔