آئیے مسکرائیں
٭بچپن میں جب بھی "ریاضی" کے ٹیچر کہتے تھے کہ فرض کریں میں وہیں سمجھ جاتا تھا کہ یہ سوال اپنی سمجھ سے باہر کا ہے۔
٭بیوی نے نئی سم لی اور سوچا کے شوہر کو سرپرائز دوں۔ بیوی کچن میں گئی اور شوہر کو کال کی:ہیلو ڈارلنگ! شوہر نے ہلکی آواز میں جواب دیا: تم بعد میں کال کرنا ابھی کمینی کچن میں ہے۔
٭سردار سائینٹسٹ (Scientist) نے ایک مکھی کے پر کاٹ دئیے اور کہا:اْڑ جا!
مکھی نہیں اْڑی!
سردار نے لکھا: کہ تجربہ سے ثابت ہوا کہ اگر مکھی کے پَر کاٹ دیئے جائیں تووہ سْن نہیں سکتی!۔
٭حساب کے پرچے میں بھولے کے نمبر شرمناک حد تک کم آئے تو اسکی ٹیچر نے موٹیویشن دینے کے لیے کہا:
" بھولے! جب میں تمھاری طرح تھی تو میتھ میں میرے 100/100 نمبر آتے تھے "۔
" آتے ہوں گے میڈم " بھولے نے کندھے اچکا کر کہا۔آپ کو کوئی لائق ٹیچر مل گئی ہو گی۔
٭باپ۔ بیٹا! آج تمہارا نتیجہ نکلنے والا تھا، اْس کا کیا ہوا؟
بیٹا۔ ابو جی! ہمارے ہیڈ ماسٹر صاحب کا بیٹا فیل ہو گیا۔
باپ۔ اور تم؟
بیٹا۔ اور وہ جو اپنے ڈاکٹر صاحب ہیں نا، اْن کا بیٹا بھی فیل ہو گیا۔
باپ۔ میں تمہارے نتیجے کا پوچھ رہا ہوں۔
بیٹا۔ جب اتنے پڑھے لکھے لوگوں کے بیٹے فیل ہو گئے ہیں تو آپ کو ن سا علامہ صاحب ہیں کہ آپ کا بیٹا پاس ہو جاتا؟
٭استاد: انسان اگر محنت کرے تو وہ جو چاہے بن سکتا ہے۔
بچہ: لیکن سر میرے ابو کہتے ہیں کہ تم لاکھ کوشش کرو تم وہ نہیں بن سکتے جو تم بننا چاہتے ہو۔
استاد: تم کیا بننا چاہتے ہو جو تمھارے ابو کہہ رہے ہیں کہ تم نہیں بن سکتے؟
بچہ: جی "لیڈی ڈاکٹر"
٭دادا پوتے سے: ایک زمانہ تھا جب میری جیب میں دس روپے ہوتے تھے اور میں دکان سے چینی، چائے، گھی، دالیں اور دودھ وغیرہ سب لے آتا تھا۔
پوتا: اب یہ حرکتیں نہیں چلتیں دادا جی، اب دکانوں میں بھی کیمرے لگے ہوتے ہیں
٭ایک ملحد استاد بچوں سے: بچو آپ کو میں نظر آ رہا ہوں؟
طالب علم: جی ہاں سر!
ملحد استاد: بچو آپ کو مسلمانوں کا خدا نظر آ رہا ہے۔
طالب علم: جی نہیں سر!
ملحد استاد: مسلمانوں کا خدا ہوتا تو نظر آتا!
مسلمان شاگرد کھڑا ہوا اور باقی ساتھیوں سے پوچھا: ساتھیو آپ کو استاد کی عقل نظر آ رہی ہے؟
ساتھی طالب علم: نہیں۔
مسلمان طالب علم: عقل ہوتی تو نظر بھی آتی ناں!
ماں: " اوہ خدایا! کتنی بار بولا ہے کھیل چھوڑو۔ پڑھائی پر دھیان دو"
بیٹا تھوڑی دیر خاموش ہوکر کتاب پڑھنے لگا۔
پھر بولا: " امی! شگفتہ آنٹی کون ہے؟"
ماں " مجھے نہیں پتہ "
بیٹا: " میری فکر چھوڑو۔ ابا پر دھیان دو " دادا آپ نے اتنے سارے آلو زمین میں دبائے ہی کیوں تھے؟"
رین میں ایک آدمی اور بچہ ساتھ ساتھ بیٹھے تھے
آدمی بچے سے بولا
کچھ بات کریں ٹائم پاس ہو جائیگا
بچہ...؛... کس موضوع پر؟؟
آدمی...؛ کراچی کے حالات پر
بچہ...؛ ٹھیک ہے، پہلے ایک سوال کا جواب دو
آدمی...؛ پوچھو...
بچہ...؛ کدو کا رنگ پاکستان میں سبز
بنگلادیش میں پیلا اور ہندوستان میں سرخ کیوں ہوتا ہے؟؟
آدمی چکرا کر بولا...؛ نہیں معلوم
بچہ...؛ پتہ تمہیں کدو کا بھی نہیں
اور بات کراچی کے حالات کی کرتیکلاس میں سمندری مخلوق پر گفتگو کرتے ہوئے میڈم نے بتایا کہ وھیل مچھلی 30 دن تک بغیر کچھ کھائے زندہ رہ سکتی ہے۔ جس پر ایک بچہ حیرت میں ڈوب گیا۔ کھڑے ہو کر کہنے لگا
" لیکن میڈم! میں نے تو بائیولوجی کی کتاب میں پڑھا تھا کہ وھیل مچھلی بغیر کھائے صرف 10 دن زندہ رہ سکتی "
میڈم سٹپٹا گئی۔ اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے بولی " نہیں! وہ 30 دن تک زندہ رہتی ہے"
بچے نے میڈم کے غصے اور بحث سے بچنے کے لیے بیٹھتے ہوئے کہا
" ٹھیک ہے۔ جب میں جنت میں جاؤں گا تو وھیل مچھلی سے خود ہی پوچھ لوں گا"
میڈم نے بچے کو مزید چڑانے کے لیے فاتحانہ انداز میں چوٹ کی
" لیکن اگر وھیل مچھلی جنت کی بجائے جہنم میں چلی گئی تو۔۔۔۔۔۔۔ "
" تو میڈم۔ پھر آپ پوچھ لیجئے گا " بچے نے کندھے اچکا کر جواب دیا
ہو:))