جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے
لاہور(کر ائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور پولیس کی طرف سے شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانیوالے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جاتی رہی ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے ڈولفن سکوارڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا اشفاق خان کی ہدایت پرامن دشمن عناصر کی سرکوبی اورعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری رہے جن میں ڈولفن فورس، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن اورحفاظتی مشقوں کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔