ہرجانہ کا دعویٰ، نعیم ٹریڈنگ کمپنی بیدیاں روڈ کے مالک کی عدالت طلبی
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے زیر تعمیرمکان کی 32 لاکھ روپے کی ٹائلیں ناقص دینے پرنعیم ٹریڈنگ کمپنی کے خلاف35لاکھ 32ہزارروپے ہرجانہ کا دعویٰ دائرکردیا،صارف عدالت کے جج قمر اعجاز نے نعیم ٹریڈنگ کمپنی بیدیاں روڈ کے مالک 12 اکتوبر کو عدالت طلب کرلیاہے،درخواست گزار نجم الزمان صدیقی کی جانب سے دائر دعویٰ میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ اس نے مذکورہ بالا کمپنی سے 32لاکھ روپے کی ٹائلیں خریدیں جو ناقص نکلیں جس پراس نے شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم درخواست گزار کو اداکرنے کاحکم دیاجائے۔