امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھارکھیں گے، آئی جی 

      امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھارکھیں گے، آئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(کر ائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے چہلم حضرت امام حسینؓ اور حضرت داتا علی ہجویری کے سالانہ عرس کے موقع پرلاہور سمیت صوبہ بھر میں بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس جذبے، لگن اور فرض شناسی سے پولیس فورس نے دونوں اہم مواقعوں پرسیکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے ہیں وہ بجا طور پر تعریف کے مستحق ہیں فورس کے نام نشر کردہ وائر لیس پیغام میں آئی جی پنجاب نے کہاکہ چہلم حضرت امام حسینؓ  پر صوبے کے تمام اضلاع میں منعقدہ مجالس اور جلوسوں جبکہ لاہور میں حضرت داتا علی ہجویری کے عرس پر ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کے سیکیورٹی فرائض سر انجام دے کر ثابت کیا کہ پنجاب پولیس ہر چیلنج سے نبرد آزما ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جبکہ مشکل سے مشکل حالات یا کوئی بھی پریشانی پنجاب پولیس کے عزم و استقلال کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی  انہوں نے مزیدکہاکہ کانسٹیبل سے لے کر اعلیٰ افسران تمام پولیس فورس بشمول ایلیٹ، پنجاب ہائی وے پٹرول، پی سی، ڈولفن، پیرو اور ٹریفک پولیس سمیت پنجاب پولیس کے تمام شعبے شاباش کے مستحق ہیں جبکہ کورونا کے خطرات کے باوجود افسران وا ہلکارجذبہ حب الوطنی سے اپنی ڈیوٹیوں پر ڈٹے رہے جو قابل تعریف ہے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی پولیس فورس اسی جذبے سے فرائض ادا کرتے ہوئے صوبے میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے اور اور پبلک سروس ڈلیوری کی بہترین فراہمی کے ذریعے پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔

مزید :

علاقائی -