ساہی وال، شوہر نے بد چلنی کے شبہ پر بیوی قتل کرکے خودکو گولی مارلی 

ساہی وال، شوہر نے بد چلنی کے شبہ پر بیوی قتل کرکے خودکو گولی مارلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہی وال/سرگودھا(نما ئند ہ خصو صی)   ساہی وال کے نواحی قصبہ شاہدرہ کے رہائشی عنصر نے اپنی بیوی ساجدہ کو بدچلنی کے شبہ پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور خود کو بھی گولی مار لی دونوں میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں آر ایچ سی ہسپتال فروکہ پہنچا یا گیا جہاں پر ان کی حالت نازک ہونے کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا جہاں ساجدہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ اس کے خاوند عنصر کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے پولیس تھانہ ترکھانوالہ نے ساجدہ کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے آر ایچ سی ہسپتال فروکہ منتقل کر دیا گیا۔

  

مزید :

علاقائی -