ڈسکہ: چور پی سی او کا تالہ توڑ کر لاکھوں کی نقدی، قیمتی سامان لے اُڑے
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)نامعلوم چورپی سی او کا تالا توڑ کر اڑھائی لاکھ روپے نقدی،ڈی وی آر اور موبائل اسسریز اور گھر کے باہر سے کار چرا کر لے گئے تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے رہائشی مجاہد غوری نے فوارہ چوک میں عزیز پی سی او کے نا م سے موبائل اسسریز کی دکان بنارکھی ہے گذشتہ شب وہ دکان بند کر کے گھر سونے چلا گیا اس کی عدم موجودگی نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر دکان سے اڑھائی لاکھ رو پے نقدی،ڈی وی آر اور موبائل اسسریز چرا کر لے گئے، ایک اور واردات میں کار چوری ہوگئی۔
،جبکہ شبیر نامی شخص اپنی کارگھر کے باہر کھڑی کر کے سوگیا صبح آٹھ کر دیکھا تو کار غائب تھی جس میں ایک عدد موبائل فون اور دو عدد رجسٹریاں تھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھنے پرمعلوم ہوا کہ ایوری ڈبہ میں چار ملزمان آئے اور کار چرا کر لے گئے پتہ جو ئی کرنے پر معلوم ہوا کارغلام مصطفی نامی شخص نے اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ چوری کی ہے سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔