سی آئی اے پولیس ننکانہ نے مویشی چور کو گرفتار کر لیا
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)سی آئی اے پویس ننکانہ کی کاروائی، مویشی چور ملزم غلام مصطفی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے کچھ عرصہ قبل گائے اور بھینس چوری کی تھی،ملزم کیخلاف تھانہ صدر ننکانہ میں مویشی چوری کے 2 مقدمات درج ہیں، سی آئی اے پولیس ننکانہ صاحب نے ملزم کو تھانہ صدر ننکانہ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔