جڑانوالہ،ملزمان نے جنگلات کے درختوں کو آگ لگا دی، لاکھوں کا نقصان
جڑانوالہ (نامہ نگار)جڑانوالہ نامعلوم افراد نے اڈا چکو موڑ محکمہ جنگلات کے جنگل میں درختوں کو آگ لگا دی، بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ لاہورروڈ پر واقع اڈا چکو موڑ محکمہ جنگلات کے جنگل میں نامعلوم افراد نے قیمتی درختوں کو آگ لگا دی جس کے شعلے آسمانوں کو چھونے لگے۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 اور فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے لاکھوں مالیتی درخت جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔