چناب نگر،دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق،4شدید زخمی

چناب نگر،دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق،4شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چناب نگر(نامہ نگار)دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق 4افراد زخمی تفصیل کے مطابق کلری روڈ نزد ٹھٹھہ ہریا میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں 85سالہ احمد ولد امیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 18سالہ عدنان ولد یوسف اور 16سالہ رضیہ دختر شبیر سکنہ رتہ متہ زخمی ہوگئے دوسرے واقعہ میں تیز رفتار ہائی ایس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 55سالہ احمد علی ولد صالح محمد اور 50سالہ غلام علی ولد صالح محمد سکنہ موضع جیانہ زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -