وزیراعظم سے بلا اجازت ملاقات، مصباح اور اظہر کی وضاحت قبول
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا معاملہ حل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور اظہر علی کی گذشتہ تین روز کے دوران پی سی بی عہدیداران سے ملاقات ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور اظہر علی نے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں دونوں سے وزیر اعظم سے ملاقات کے حوالے سے بریفننگ مانگی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے موقف اپنایا کہ کوٹ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی،صرف ڈیپارٹمنٹ کرکٹ پر بات کی۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ بند ہونے سے بہت سے کرکٹرز بے روزگار ہوتے دیکھے۔بورڈ نے دونوں کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے بورڈ کو اطلاع بغیر مستقبل میں کوئی ملاقات نہ کریں یاد رہے کہ دونوں نے چند روز قبل وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔
جس میں انہوں نے ڈیپارٹمنٹ بند ہونے سے مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا تھا۔