مضبوط خواتین کبھی ہار نہیں   مانتیں، اداکارہ سونیا حسین

مضبوط خواتین کبھی ہار نہیں   مانتیں، اداکارہ سونیا حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ سونیاحسین نے کہا ہے کہ مضبوط خواتین کبھی ہار نہیں مانتیں۔ انہوں نے کہا کہ آنسو کبھی بھی انسان کو کمزور نہیں کرتے بلکہ یہ اسے اور مضبوط کرنے میں  مدد فراہم کرتے ہیں۔


 انہوں نے کہا کہ مضبوط خواتین بھی روتی ہیں   لیکن یہ ان کی کمزوری نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام خواتین کو سلام پیش کرتی ہیں جو مشکل حالات کا بڑی     بہادری سے مقابلہ کرتی ہیں۔ سونیا حسین ان دنوں ڈرامہ سیریل”محبت تجھے الوداع“ میں دکھائی دے رہی ہیں اور اس میں ان کی اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے ان کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور اسی وجہ سے آج میری انڈسٹری میں منفرد پہچان ہے۔

مزید :

کلچر -