لیسکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلافگرینڈ آپریشن،29گرفتار

لیسکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلافگرینڈ آپریشن،29گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ایس ای ناردرن سرکل آصف مجید کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیموں نے سرکل کی سب ڈویژنوں جن میں ساندہ، گلشن راوی، نواں کوٹ، ڈھولنوان، رچنا ٹاؤن، فیض پور، کے کے روڈ، شاہدرہ، قلعہ محمدی، شیرانوالہ گیٹ، شاہ عالم گیٹ، داتا نگر، وسن پورہ اور برج اٹاری کے علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ ڈی سی ایم رائے مسعود کے مطابق ایس ای آصف مجید کی نگران میں چھاپہ مار ٹیموں نے 1410صارفین کے کنکشن چیک کئے جن میں 29 کنکشنز سے بجلی چوری پائی گئی۔ اس میں 19میٹروں سے ڈائریکٹ سپلائی سمیت دیگرمیٹروں سے بجلی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔

  بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دے دی گئی ہیں جبکہ جبکہ بجلی چوروں سے63566 یونٹس کی مد میں ڈی ٹیکشن بل وصول کئے جائیں گے۔