ہائیڈرو الیکٹرک یونین کا یوم احتجاج،نجکاری روکنے کا مطالبہ
لاہور(پ ر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام واپڈا کے ہزاروں محنت کشوں نے ملک بھر کے تمام بڑے شہروں فیصل آباد،گوجرانوالہ، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد میں ریلیاں اور جلوس نکال کر اپنے مطالبات کے حق میں "یوم احتجاج" منایا لاہور میں سینکڑوں کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری خورشیداحمد نے مطالبہ کیا کہ اشیا ء ضروریہ کی قیمتیں کم کی جائیں، ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کم ازکم 30 فیصد اضافہ کیا جائے۔محکمہ بجلی کے تھرمل پاور ہاؤسوں اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی مجوزہ نج کاری روکیں۔ اجلاس میں حاجی محمد یونس، رانا عبد الشکور، مظفر متین، اْسامہ طارق، نوشیر خان، ملک ظہور،حاجی لیاقت علی، لیاقت گجر، نوید ڈوگر اور یونین کے دیگر نما ئند گا ن نے خطاب کیا،دوران ڈیوٹی شہید ہو نیو ا لے کارکنوں کیلئے دعا ئے مغفرت بھی کی گئی-