یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور چینی کا سٹاک ختم،شہری مشکلات کا شکار

یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور چینی کا سٹاک ختم،شہری مشکلات کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)یوٹیلیٹی سٹورز سے گھی، چینی اور آٹے کا سٹاک ختم ہو گیا ہے جس کے بعد پہلے سے  مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف ملنا نا ممکن ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ  گھی اور آٹے کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے متعدد اشیا ختم ہو چکی ہیں۔مارکیٹ میں 10 اور 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قلت برقرار، فلور ملز نے 80 کلو والی آٹے کی بوری کی سپلائی بڑھا دی۔ کھلا آٹا 65 روپے اور چکی آٹا 78 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔ دریں اثناء مارکیٹ میں چینی 115 روپے میں دستیاب ہے شہریوں کا دہائی دیتے ہوئے کہنا ہے کئی کئی دن چکر لگانے پڑتے ہیں، کبھی چینی اور کبھی گھی نہیں ملتا۔ اس حوالے سے ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورز کہتے ہیں کل شام تک چینی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی، آٹے کی قلت کھپت بڑھنے سے پیدا ہوئی۔