سعودی عرب،یو اے ای میں سستی ڈیٹا سروس متعارف کرادی،یوفون
لاہور(پ ر)پاکستانی ٹیلی کام کمپنی یوفون نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ڈیٹا کے استعمال کے لئے سب سے سستی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اب ڈیٹا رومنگ چار پیسہ فی 10 کلو بائٹ کے حساب سے دستیاب ہے جس کا مطلب ہے کہ چار روپے میں ایک ایم بی ڈیٹا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسکے نتیجے میں صارفین کسی پریشانی یا کنکٹویٹی کے زیادہ چارجز کی پروا کئے بغیر اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں صارفین اپنا وہی پری پیڈ نمبر استعمال کرکے کم پیسوں میں یوفون کی خدمات سے بلاتعطل مستفید ہوسکتے ہیں۔ صارفین کو ڈیٹا رومنگ سروس فعال کرنے کے لئے بلامعاوضہ *506# ڈائل کرنا ہوگا۔ اس سروس کی بدولت صارفین کسی رکاوٹ کے بغیر واٹس ایپ، فیس بک، آئی ایم او اور اسکائپ سمیت تمام سوشل ایپلی کیشنز استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت صارفین کو 24گھنٹے دستیاب ہے اور اس کے استعمال میں کسی قسم کے وقت کی کوئی قید نہیں ہے، نہ ہی یہ سہولت کسی ایک پلیٹ فارم تک محدود ہے۔ جیسے جیسے دنیا بھر میں سفری سہولیات بحال ہورہی ہیں، بین الاقوامی ڈیٹا ٹریفک کے استعمال میں بھی ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے باعث یوفون نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اپنا رومنگ اسٹینڈرڈ پے جی (PAYG) ڈیٹا کے نرخوں میں تبدیلی لایا ہے تاکہ صارفین اضافی ڈیٹا چارجز سے بچ سکیں۔ نئے رومنگ پلانز صارفین کی سہولت کے مطابق بنائے گئے ہیں اور رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ پاکستانی ٹیلی کام کمپنی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ صارفین بدستور مطمئن رہیں اور بلوں کی پروا کئے بغیر سفر میں اپنے پیاروں سے مسلسل رابطے میں رہ سکیں۔
اس آفر کے ساتھ ہی یوفون کی جانب سے ایک بار پھر ترجیحی طور پر صارفین کو سہولت اور آسانی فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ یوفون اپنے صارفین کو سہولت کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشاں ہے اور اپنے نعرے 'تم ہی تو ہو' پر دلجمعی سے کام کررہا ہے۔ پاکستان میں یہ سہولت یوفون کسٹمر ہیلپ لائن 333 پر ڈائل کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔ بیرون ملک صارفین یوفون انٹرنیشنل رومنگ ہیلپ ڈیسک (+92-333-5100038) سے رابطہ کرکے اس سروس کو فعال کرسکتے ہیں۔ انٹرنیشنل رومنگ ہیلپ ڈیسک پر کال کرنے پر یوفون کے وائس رومنگ چارجز لاگو ہوں گے۔ اس کے علاوہ بھی صارفین یوفون کی قریبی فرنچائز، سروس سینٹر یا پی ٹی سی ایل جوائنٹ شاپ پر جاکر اس سہولت کو حاصل کرسکتے ہیں۔