اوزنیڈ کاڈیجیٹل خدمات کیلئے جوبلی انشورنس سے معاہدہ
لاہور(پ ر)صارفین کو بہتر ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے لئے ozaned ڈیجیٹل کا جوبلی لائف انشورنس(پاکستان) کے ساتھ معاہدہ اس شراکت داری کی بدولت جوبلی لائف انشورنس کی بہتر خدمات کے لئے کئی ڈیجیٹل انٹر فیس کا آغاز کرے گی اس معاہدہ کی بدولت صارفین تمام مطلوبہ انشورنس ضروریات سنگل انٹر فیس کے ذریعہ پوری کرسکیں گے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی بدولت انشورنس کمپینز صارفین کے ساتھ لین دین میں اصلاحات لارہی ہیں جوبلی لائف انشورنس کے سی ای او جاوید احمد نے اس موقع پر کہا کہ جوبلی لائف انشورنس صارفین سے روابط میں بہتری کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے انشورنس انڈسٹری صارفین کی سہولیات شفاعیت اور ویلیو ایڈیشن کے ایک نئے دور میں داخل ہورہی ہے نعمان بن بشیر سی ای او نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ ڈیجیٹل انشورنس سے متعلقہ تمام خدمات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے جوبلی انشورنس آغاخان فنڈ برائے معاشی ترقی کا عالمی برانڈ ہے جس کا مقصد ایشیاء اور مشرقی افریقہ میں کثیر الجہتی انشورنس خدمات فراہم کرتی ہے جوبلی لائف پاکستان میں صارفین کی ضروریات کے مطابق لائف ہیلتھ اور جنرل انشورنس کے منفرد پلان پیش کرتی ہے۔